ایدھی ڈے منانے کی آج نیوز کی تجویز

شائع 09 جولائ 2016 06:54pm

کراچی :معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج نیوز تجویز پیش کرتا ہے کہ حکومت ایدھی صاحب کے نام سے ایک چیریٹی فنڈ قائم کرے جسکے تحت ہر سال ایک انسان دوست شخصیت کو پاک ایدھی پیس پرائزسے نوازا جائے۔

آٹھ جولائی کو ایدھی ڈے کے نام سے منایا جائے اور اس روز اپنے اور پرائے سے بے نیاز ہوکر ایک دوسرے کی مدد کی جائے۔عبدالستار ایدھی کے رتبہ کی پزیرائی کا احاطہ نوبل انعامسمیت دنیا کا کوئی بھی ایوارڈ نہیں کرسکتا۔

انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا انداز یہ ہوسکتا ہے کہ حکومت پاک ایدھی فنڈ قائم کرے،جسمیں حکومت، تاجر اور عوام اپنا حصہ ڈالیں۔فنڈ کے تحت ہر سال فلاحی کام کیے جائیں ۔سماجی شخصیات کو پاک ایدھی پیس پرائز دیاجائے۔

ہر سال آٹھ جولائی کو ایدھی ڈے منایا جائے اور اس دن ہر شخص اپنے اور پرائے سے بے نیاز ہوکر ایک دوسرے کی مدد کرے۔اسی طرح ہم اپنے محسن عبدالستار ایدھی کو حقیقی معنوں میں خراج عقیدت پیش کرسکیں گے۔

Read Comments