Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو سمٹ میں افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر مایوسی ہوئی،بدقسمتی سے افغان قیادت پاکستان کیخلاف مخالفانہ بیان جاری رکھے ہوئے ہے اور افغانستان میں تمام ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کیلئے ہر طرح کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان انسداد دہشت گردی کیلئے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان کیساتھ تعاون کرے گا۔