عبدالستارایدھی کے سوئم میں سیاسی رہنماؤں کی بھی شرکت

شائع 10 جولائ 2016 08:48am

کراچی:عبدالستار ایدھی کے سوئم میں سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی،پیپلز پارٹی ایم کیو ایم پی ایس پی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے انسانیت کے عظیم ترین خادم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عبدالستار ایدھی کے سوئم میں مختلف شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مختلف سیاسی رہنما بھی عظیم ترین سماجی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے۔

 پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید خورشید شان، آغا سراج درانی وقار مہدی،راشد ربانی،تیمور سیال اور سہیل عابدی نیو میمن مسجد پہنچے۔

 ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، سینٹر تنویرالحق تھانوی اراکین قومی اسمبلی مزمل قریشی یوسف سفیان، پاکستان سرزمین پارٹی کے وسیم آفتاب اور ڈاکٹر صغیر اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ نے سوئم میں شرکت کی اور عبدالستار ایدھی کی دکھی انسانیت کیلئے ناقابل فراموش خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Read Comments