لاس اینجلس:ناول سے ماخوز ہالی ووڈ سسپنس تھرلر فلم آئی ایم ناٹ اے سیریل کلر چھبیس اگست کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی ۔
ہالی ووڈ تھرلر فلم آئی ایم نوٹ اے سیریل کلر کا سسپنس سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی دو ہزار کے ناول سے لی گئی ہے جس میں ایک نوجوان اپنے آس پاس ہونےوالی ہلاکتوں میں ملوث سیریل کلر کی تلاش میں لگ جاتا ہے۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں میکس ریکارڈ ،لورا فریسر اور کرسٹوفر لائیڈدکھائی دیں گے۔