بلوچستان:کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع 11 جولائ 2016 05:30am

 

کوئٹہ :کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،شدت 4.9ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی  شدت ریکٹراسکیل پر4.9ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے سےلوگ خوف وہراس کے باعث گھروں سے باہرنکل آئے، زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹرریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزژوب کا علاقہ تھا۔

Read Comments