Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیروں پر طاقت کا استعمال انہیں حق خودارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں کراسکتا۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں برہان وانی سمیت مظلوم کشمیریوں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا غیرقانونی استعمال افسوس ناک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیریوں سے یہ حق چھینا نہیں جاسکتا۔
نوازشریف نے کشمیری رہنماؤں کی نظربندی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا بھارتی حکومت انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے وعدے پورے کرے۔