بلیو ایریا فائرنگ:کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

شائع 11 جولائ 2016 08:00am

اسلام آباد:اسلام آباد بلیوایریافائرنگ کے ملزم سکندرکیخلاف کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر کردیا گیا۔ فیصلہ اب 22جولائی کو سنایا جائے گا ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ ایک بار پھر موخرکردیا ، ملزم سکندر اوراس کی اہلیہ کنول سکندر کیخلاف کیس کا فیصلہ اب 22 جولائی کوسنایا جائے گا۔

ملزم سکندر جیل میں اور اس کی اہلیہ ضمانت پر ہے، استغاثہ کے گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔

 فیصلہ پہلے آٹھ جون کو سنایا جانا تها جسے پانچ جولائی تک موخر کیا گیا تها، پانچ جولائی کو چھٹی کی وجہ سے گیارہ جولائی کی تاریخ دی گئی لیکن اب ایک بار پهر فیصلے کو بائیس جولائی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم سکندرنے 16 اگست 2013 کو  اسلام آباد کے اہم زون بلیو ایریا کو بندوق کے زورپر یرغمال بنائے رکھا تھا۔

Read Comments