شائع 11 جولائ 2016 09:02am

سوشل میڈیا پررانی مکھر جی کی بیٹی کی تصاویر کی دھوم

ممبئی:بولی وڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھر جی نےپیدائش کے بعد اپنی پیاری بیٹی ادیرا کی پہلی تصاویر مداحوں کے  ساتھ  شئیر کی ہیں۔

تصویروں میں ادیرا گلابی رنگ کے کپڑوں میں بیحد خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

اپنی بیٹی کی تصاویر کے ساتھ رانی نے ادیرا کے خوبصورت کمرے کی تصویر بھی شئیر کی ہے،جسے دیکھ کر کسی شہزادی کے کمرے کا گمان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ادیرا  بولی وڈ اسٹار رانی مکھر جی اور معروف ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا کی بیٹی ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام

Read Comments