Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:تحریک انصاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اب احتساب سے نہیں بچ سکے گی .
جوڈیشل کمیشن کے ضابطہ کارمرتب کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے8 اجلاس بے نتیجہ رہے ، رمضان اورعید کے باعث اس معاملے پرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔
تحریک انصاف نے20 جولائی کو ملک گیرتحریک شروع کرنے کا اعلان کرنے کا کہا ہے ۔ ترجمان تحریک انصاف کہتے ہیں یہ تاثرغلط ہے کہ پاناما کا معاملہ ختم ہوچکا ہے، کوئی حل نہ نکلا تو سڑکیں ہی واحد راستہ ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید اخلاص نے کہا کہ پہلے کی طرح تحریک انصاف کا دوسرا دھرنا بھی ناکام ہی ہوگا ، کرپشن کے خلاف تحریک میں پی ٹی آئی کی اتحادی پیپلزپارٹی سرسے پاؤں تک لوٹ مارمیں لپٹے ہوئے ہیں ۔
پاناما لیکس پرحکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پراکھٹا ہونے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی نے 21 جولائی کو بیٹھک کی بھی تجویز دے دی ہے ۔