تحریک انصاف کامودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

شائع 26 دسمبر 2015 05:56am

تحریک انصاف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقاتوں سے باہمی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ناگزیر ہے۔ اعلیٰ سطح پر تعلقات میں بہتری لا کر دیرینہ مسائل کے حل کی جانب پیشرفت کی جانی چاہیے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کی قیادت کو تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے سرگرمی دکھانا ہوگی۔

Read Comments