Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب اسمبلی میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کیخلاف میں مذمتی قرار داد جمع کرادی گئی۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے جمع کرائی ،جس میں کہا گیا ہے کہ کہ ایوان کشمیریوں پر بھارتی فوج کے بدترین ظلم کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت بھارتی فوج کی بربریت کا فوری نوٹس لے اور اس ظلم کو روکنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ہمہ وقت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔نیز یہ ایوان بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو بھی ہے۔