Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دھابجی:دھابجی میں پھٹنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔
دھابجی میں گذشتہ روز بجلی کے بریک ڈاون کے باعث 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی کا سلسل منقطع ہوگیا تھا،واٹر بورڈ کے عملے نے تقریباً 24 گھنٹے میں پائپ لائن کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی بحال کردی۔
واٹر بورڈ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز پائپ لائن سے پانی فراہمی بند ہونے کے باعث شہر کو26 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا جس کے نتیجے میں شہر کے مشرق علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تاہم آج شام تک تمام علاقوں کو پانی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔