اپ ڈیٹ 11 جولائ 2016 03:13pm

بولی وڈ فلم سلطان نے بنایا ریکارڈ

بولی وڈ سپرسٹار سلمان خان اور انوشکا شرما کی فلم سلطان نے اپنی ریلیز کے بعدپانچ دن میں پندرہ کروڑ روپے کما لیے۔ عید کے دنوں میں فلم نے کما ئی کا نیاریکارڈ بنا دیا ہے۔

فلم سلطان کے پاکستان میں ڈسٹریبیوٹرز کے مطابق علی عباس ظفر کی زیر ہدایت بننے والی فلم بھارتی فلم نے پچھلے سال عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم یہ جوانی پھر نہیں آنی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

فلم سلطان کی جاری کامیاب نمائش سے دیگر غیر ملکی اور ملکی فلموں کی نمائش ماند پڑ گئی۔

فلم سلطان کی کامیابی کی زد میں آنے والی فلموں میں ایک ہالی ووڈ فلم فائنڈنگ ڈوری ہے جبکہ دوسری پاکستانی فلم سوال سات سو کروڑ ڈالر کا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments