ہماچل:بھارت میں بیوی کو خوش کرنے کیلئے شوہر نے فلم سلطان کے تمام ٹکٹس خرید لئے۔
بھارت کے شہر ہماچل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے فلم سلطان کا پورا شو ہی بک کراوالیا جسے دونوں نے تھیٹر میں دیکھا ۔
ایک سو بیس سیٹس کی بکنگ کروانے والے شنکر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی سلمان خان کی بڑی مداح ہیں۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سلمان خان کی گزشتہ فلم بجرنگی بھائی جان کی ٹکٹس خریدنے میں ناکام رہا تو اس بار یہ موقع ہاتھ سے نہیں گنوایا۔
یش راج بینر تلے بننے والی فلم سلطان عید پر ریلیز ہوئی ہے جس میں سلمان خان کے مد مقابل انوشکا شرما ہیں۔
فلم میں ہریانوی زبان بولتے سلمان خان ایک پہلوان کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔