لاس اینجلس:شرارتی جانوروں کے ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم آئس ایج کولیژن کورس بائیس جولائی کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔
دوہزار دو سے باکس آفس پر ریکارڈ دھوم مچانے والی ہالی ووڈ اینیمیٹڈ سیریز آئس ایج چار سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر سینما اسکرین کا رخ کررہی ہے۔
آئس ایج سیریز کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم آئس ایج فائیوکولیژن کورس میں شرارتی جانوروں کے ایڈونچر کو دکھایا گیا ہے۔
فلم میں کارٹون کردار اسکریٹ حادثاتی طور پر خلا میں پہنچ جاتا ہےجہاں اپنی حرکتوں سے نیا طوفان کھڑا کردیتا ہے تو دوسری جانب آسمان سے برستے آگ کے گولوں کے باعث بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم میں ڈینس لیری، رے رومینو،جینیفر لوپیز ،ڈینس لری اور دیگر اداکاراینیمیٹڈ کرداروں کے پس پردہ اپنی آوازوں کا جادو جگارہے ہیں،فلم بائیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔