لاس اینجلس:ہالی ووڈ کامیڈی ایکشن فلم گھوسٹ بسٹرز پندرہ جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
فلم کا لاس اینجلس میں رونقوں سے بھرپور پریمیئر ہوا۔ایونٹ کا آغاز زبردست ڈانس پرفارمنس سے کیا گیا۔ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں نے بھی میلہ سجایا۔
فلم گھوسٹ بسٹرز کی کہانی بھوتوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک شہر میں خوف و ہراس پھیلادیتے ہیں، ایسے میں سائنسدانوں کی ٹیم اٹھاتی ہے بیڑہ بھوتوں کو بھگانے کا اور بالآخر بہادر ٹیم نیویارک کو بھوتوں کے چنگل سے آزاد کروا ہی لیتی ہیں ۔
فلم گھوسٹ بسٹرز پندرہ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔