Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کی ہلاکت اور مظالم پرسخت احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کیخلاف طاقت کا استعمال اورماورائے عدالت قتل کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم اور ہلاکت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے پاکستانی تشویش سے آگاہ کیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کیخلاف طاقت کا استعمال اورماورائے عدالت قتل انتہائی قابل افسوس ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ طاقت کا یہ استعمال کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ ماورائے عدالت قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف شفاف تحقیقات کی جائیں۔ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کا وعدہ پورا کرے۔