شناختی کارڈزکی تصدیق مشکل کام ہے مگر ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے،چوہدری نثار

شائع 11 جولائ 2016 05:12pm

اسلام آباد:قومی شناختی کارڈز کے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے جاری مہم میں اب تک  چار ہزار سے زائد غیر قانونی باشندوں کی  نشاندہی ہو گئی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈزکی تصدیق مشکل کام ہے مگر ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے۔

نادرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔قومی شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کے عمل سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ تیرہ ہزارخاندانوں میں جعلی افراد شامل ہونے کی شکایات ملیں ۔جن میں سے ایک تہائی شکایات درست ثابت ہوئیں۔غیرملکیوں سے متعلق نادرا کی فون ہیلپ لائن پر بھی عوامی اطلاعات آئیں۔

اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈزکی تصدیق مشکل کام ہے مگرملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے۔

اجلاس میں چوہدری نثارنے وزارت داخلہ کیلئےتین سیسنا طیارے باضابطہ طورپرشامل کرنے کی منظوری بھی دی۔

Read Comments