بلاول بھٹو زرداری آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016 08:40am

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے۔

بلاول کراچی میں ایک دن قیام کے بعد بدھ کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے،بعد ازاں بلاول 14 جولائی کو راولاکوٹ میں جبکہ 16 جولائی کو مظفر آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

 اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Read Comments