Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں جائیداد کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرخصوصی عدالت نے وزارت داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی، جسٹس میاں مظہرعالم کا کہنا تھاعدالت پرویز مشرف کو مفرور قرار دے چکی ہے، ملزم آج پھر عدالت میں پیش نہیں ہوا، ملزم کو مفرور قرار دینے کے بعد وکیل صفائی کی ضرورت نہیں۔
مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا تھا عدالت حکم دے ہم واک آؤٹ کریں گے، اس دوران عدالت اور ملزم کے وکیل کے درمیان سخت جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔
جسٹس میاں مظہرعالم میاں خیل کا کہنا تھا اتنے فارغ نہیں کہ یہاں بیٹھ کر انتظار کریں، عدالت نے حکم عدولی پر وزارت داخلہ حکام کی غیر مشروط معافی مسترد کردی۔
ملزم کی جائیدادوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرشوکاز نوٹس جاری کردیا، سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔