Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوچکا ہے جو آج اورکل ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بنے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں آئندہ آج اورکل تیزبارشوں کا امکان ہے۔بارش کاسسٹم بھارت سےجنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگاجوتھرپارکرمیں بارش برساتا ہوا آج کراچی میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 50ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہرکیاممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں ایمر جنسی نافذ کردی ۔بارش کے پیش نظرکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف مقامات پرسٹی وارڈنزکوتعینات کردیا گیا۔جبکہ شہریوں کوشکایت کی صورت میں 1339 پر،ایمبولینس کیلئے 1122اورفائربریگیڈ کیلئے16 پررابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
دوسری جانب شہر میں نالوں کی صورتحال جوں کی توں ہے،صفائی سے متعلق فنڈ جاری ہونے کے باوجود نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں ۔
برساتی پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں اگر ایسے میں تیز بارش ہوگئی تو وہی ہوگا جو 2 ہفتے پہلے ہواتھا۔ کراچی کی سڑکیں پھر تالاب بن جائیں گی اور ہر طرف پانی ہی پانی ہوگا۔