شائع 12 جولائ 2016 10:34am

آپ کی پروفائل پکچر ،آپ کی شخصیت کے بارے بہت کچھ بتاتی ہے

اکثر لوگ سوشل میڈیا پر اپنی یا کسی اور چیز کی پروفائل پکچر لگاتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو اپنی ہی تصویر لگانا اچھا لگتا ہے جبکہ کچھ لوگ کسی جانور، پھول یا کسی دوسرے شئے کی تصویر لگانا مناسب سمجھتے ہیں۔

لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ جو بھی تصویر آپ اپنے سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں، یہ تصاویر آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں؟

لہذا اب آپ جب بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصویر لگائیں ، تو سوچ سمجھ کر لگائیں کیونکہ یہ آپ کی شخصیت کو بیان کرتی ہیں۔

٭ وہ افراد جو بہت برائٹ رنگ کی یا رنگ برنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں ، ایسے لوگ اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں اور ان کو اپنی مرضی کے کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

٭ وہ افراد جن کی پروفائل پکچر بہت شارپ اور گہرے رنگ والی ہوتی ہے ، ایسے افراد بہت آرٹسٹ قسم کے ہوتے ہیں، ان  افراد کو ہر چیز کے تجربہ کرنے کا شوق ہوتا ہے۔

٭ وہ افراد جن کی پروفائل پکچر گروپ فوٹو ہوتی ہے، ایسے افراد دوسروں کو دیکھ کر فوراً اپنا رویہ تبدیل کرلیتے ہیں۔

٭ وہ افراد جن کی پرفائل پکچر کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی لیکن بظاہر وہ خود اچھے نظر آرہے ہوتے ہیں ۔ایسے افراد بہت نرم مزاج کے ہوتے ہیں اور یہ لوگ دوسروں کی باتیں باآسانی مان لیتے ہیں۔

Read Comments