Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ججزنظری بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہے، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی عارضی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی۔
ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج سہیل اکرام نے کی ۔ سابق صدر کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا جس پر پرویز مشرف کی نئی درخواست پر پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ملزم پیش نہیں ہو رہا اس کی درخواست کونسل کس طرح دائر کر سکتا ہے۔ درخواست کی قانونی حیثیت پر عدالت کی معاونت کی جائے۔
آئندہ سماعت پر درخواست کے قانونی نقاط پر بحث کی جائے گی ۔ کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔