متحدہ اپوزیشن کا پاناما لیکس کےحوالے سے سینیٹ میں بل لانےکافیصلہ

شائع 12 جولائ 2016 10:44am

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کے حوالے سے سینیٹ میں بل لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ اعتزاز احسن سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں بل پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ،اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر سینیٹ میں بل لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے کل ہونے والے اجلاس میں بل کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ جس میں اپوزیشن کے ہونیوالے اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 شیخ رشید نے اس موقع پرکہا پاناما لیکس کے معاملے پر احتساب وزیراعظم نواز شریف سے شروع ہونا چاہئے ۔ ملاقات میں ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔

Read Comments