اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016 01:30pm

اکشے اور شاہ رخ سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں شامل

بولی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور اکشے کمار نے 2016 کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والی 100شخصیات کی فہرست میں جگہ بنا لی۔

امریکی جریدے 'فوربز' کی جانب سے جاری گئی فہرست میں شاہ رخ خان  33 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ 86ویں نمبر جبکہ اکشے کمار31.5 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ 94 ویں نمبر پر رہے۔ اکشے کمار گزشتہ سال 48 ویں نمبر پر تھے۔

فوربز کی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ170 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں۔ 'ون ڈائریکشن' نامی میوزک بینڈ 110 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ مصنف جینز پیٹرسن تیسرے اور میڈرڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو چوتھے نمبر پر رہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments