شائع 12 جولائ 2016 01:25pm

ٹائگر شروف پر اسکرپٹ چوری کا الزام

بولی وڈ میں نئے قدم رکھنے والے فلمساز کریتک کمار نے ٹائگر شروف اور صابر خان پر اسکرپٹ چوری کا الزام لگا دیا۔

کریتک کمار نےبھارتی میڈیا کو دئیے گئےایک بیان میں کہا 'ہائے! میں کریتک کمار ہوں۔ پیشے سے ایک ڈائریکٹرہوں۔ میں حال ہی میں ایک فراڈ کیس کا شکار ہوا ہوں۔ مسٹر ٹائگر شروف نے مسٹر صابر خان کی مدد سے میرے ساتھ فراڈ کیا ہے۔'

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹائگر شروف نے ایک سال پہلے میری کہانی لی اور مجھ سے میرے پروجیکٹ 'ایم جے ریٹرنز' کی تفصیلات حاصل کرتے رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری فلم کا ٹیزر بھی اس شرط پر استعمال کیا کہ وہ میرے ساتھ فلم بنائیں گے۔ لیکن اب انہوں نے دوسری فلم 'منا اینڈ مائیکل' کا اعلان کر دیا ہے جس کی کہانی مکمل طور پر میری لکھی ہوئی ہے۔

کریتک نے بتایا کہ ٹائگر نے صرف فلم کا نام تبدیل کیا ہے۔ اسی لئے میں نے ورسووا پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروا دی ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments