پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا حبیب قتل

شائع 12 جولائ 2016 01:47pm

کراچی :پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا حبیب الرحمٰن کو نامعلوم افراد کی جانب سے مسجد میں ہی گولیوں کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ مولانا پر فائرنگ کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

گلستان جوہر بلاک سات صفورا چورنگی کے قریب مسجد صدیق اکبر کے پیش امام اور پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا حبیب الرحمٰن کو نامعلوم دو مسلح ملزمان کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ، واقعے کے بعد  ان کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم مولانا حبیب الرحمٰن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش کا اآغاز کردیا ہے ۔

Read Comments