Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں برہانی وانی کے سفاکانہ قتل کے بعد وہاں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے احتجاجی کشمیریوں کو شہید کیے جانے پر عالمی طاقتوں سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے یو این سکیورٹی کونسل کے پانچوں مستقل ممالک ، امریکہ، چین، برطانیہ، روس اور فرانس کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کے حالات پر بریفنگ دی،،انہیں بتایاگیا کہ حالیہ احتجاجی سلسلہ میں تیس سے زائد کشمیریوں کو شہید اور ساڑھے تین سو سے زائد کو زخمی کیا جاچکا ہے، سیکرٹری خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔
بھارت کو ان پامالیوں کی آزادانہ تحقیقات کیلئے کہا جائے اور عالمی برادری، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرائے، سیکریٹری خارجہ نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے اور مقبوضہ کشمیر کے یہ خراب حالات بھارتی کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا معاملہ ہیں۔