ٹی او آرز کے معاملات پر اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی

شائع 12 جولائ 2016 02:22pm

اسلام آباد:ٹی او آرز کی تشکیل اورالیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پراپوزیشن رہنماؤں کے درمیان  رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ  حکومتی ٹی او آرز قابل قبول نہیں۔ متحد ہوکر حکومت کا محاسبہ کرنا چاہیے ۔ جبکہ پاناما لیکس پر اپوزیشن  نے سینیٹ میں بل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کل متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں بل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی معاملات باضابطہ طور پر سنبھال لیے ہیں ۔اس حوالے سے تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی کی ہے۔

Read Comments