نیویارک :امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مقبولیت سے تو ہر شخص واقف ہے اور اسی شہرت نے گلوکارہ کو بنایا رواں سال کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ۔امریکی میگزین فوبز کی جاری کردی فہرست کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے رواں سال سترہ کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے چڑھی ایک اور کامیابی کی سیڑھی۔گزشتہ سال فوربز میگزین میں ٹیلرسوئفٹ کا نمبر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر تھا۔ اور اب آگئیں سر فہرست۔
فوربز میگزین نے رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکاروں کی فہرست جاری کردی،لسٹ میں ٹاپ پر ہیں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جنہوں نے رواں سال سترہ کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کی البم نائنٹین ایٹی نائن نے گزشتہ سال سے اب تک کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ گلوکارہ اپنا ویڈیو گیم کا آئندہ سال لانچ کرینگی۔ٹیلر سویفٹ نے فہرست میں برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن،کیون ہارٹ،اور گلوکارہ اڈیل کو بھی پیچھے چھوڑا ہے۔