شائع 12 جولائ 2016 02:40pm

ہریتک روشن کی چھ فلموں نے ریلیز سے قبل 550 کروڑ کمالئے

بولی ووڈ اداکار ہریتک روشن کی نئی آنے والی فلموں نے پردے پر اترنے سے قبل ہی 550 کروڑ کما لئے۔ وہ اس وقت اپنی فلم موہن جو دڑو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ہریتک روشن کے ترجمان کے مطابق ان کی آنے والی چھ فلموں کے رائٹس بھارت کے سیٹیلائٹ چینلز کو 550 کروڑ روپے میں فروخت کر دئے گئے ہیں۔

ہریتک روشن سال 2017 میں اپنی پروڈکشن میں تیا کردہ فلم 'کابِل' کو شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ساتھ 26 جنوری کو شائیقین کیلئے پیش کریں گے۔

Read Comments