شائع 12 جولائ 2016 03:45pm

کرسٹن جیمز بانڈ میں خاتون جاسوس دیکھنے کی خواہاں

نیویارک :معروف ہالی وڈ اسٹارکرسٹن اسٹیورٹ جیمز بانڈز کے کردار میں خواتین کو دیکھنے کی خواہاں ہیں ۔

کرسٹن اسٹیورٹ اپنے ساتھی اداکار نکولس ہولٹ کیساتھ آجکل اپنی فلم ایکوئل کی تشہیر میں مصروف ہیں تاہم اپنی فلم کی تشہیر کے دوران موضوع اتفاقی طور پر فلم جیمز بانڈ پر بحث کی طرف راغب ہوگیا ،جواب میں کرسٹن اسٹیورٹ کا کہنا تھاکہ اب جیمز بانڈ کی فلم میں مرد جاسوس کا تصور متروک ہوچکا ہے اور وہ اس کردار میں کسی خاتون کو دیکھنے کی خواہاں ہیں ۔

جب نکولس ہولٹ سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فلم جیمز بانڈ میں ڈینئل کریگ کے جانشین کے طور پر خود کو دیکھتے ہیں تو ہولٹ کا کہنا تھاکہ ابھی وہ اس کردارمیں عمر کی مناسبت سے موزوں نہیں ہیں کیونکہ بانڈ کی عمر فلم میں تیس یا چالیس کے لگ بھگ ہے ۔ہولٹ نے مزید کہا کہ وہ اس کردار کی مناسبت سے کافی نوجوان ہیں ۔

دونوں اداکاروں نے فلم میں سیاہ فام یا پھر خاتون کے بحیثیت بانڈ انتخاب پر نقادوں کی تنقید کو بھی سراسر رد کردیا ۔اس موقعے پر کرسٹن یہ بھی بتایا کہ کیسے فلم میں بانڈ کا خاتون ورژن متعارف کروایا جاسکتا ہے ۔

Read Comments