شائع 12 جولائ 2016 04:07pm

کیا رنویر سنگھ واقعی شادی شدہ ہیں؟

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے متعلق انکشاف ہواہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

بھارتی مصنفہ نکیتا سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ رنویر سنگھ ان کے شوہر اور زندگی کی محبت ہیں۔

 نکیتا کا کہناتھاکہ میرے دوستوں میں سے ایک نے مجھے رنویرکے دوستوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتایااورکہا تھاکہ وہ ان سے بہت خوش ہے تو میں نے بھی یہی کہا کہ رنویرمیرے شوہرہیں اور میں ان کی خوشی میں ہی خوش ہوں۔

دوسری جانب خبریں گردش میں ہیں کہ دیپیکا اور رنویر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

Read Comments