نریندر مودی کا دورہ خوش آئند ہے،خورشید شاہ

شائع 26 دسمبر 2015 07:59am

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ کہتے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔

دونوں رہنماو¿ں کے درمیان کیا بات ہوئی، پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

گھر میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور مودی کے درمیان ملاقات پر پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیئے،اگر مودی کی آمد شیڈول ہوتی تو زیادہ خوشی ہوتی۔

انہوں نے وفاق کی جانب سے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے پر تحفظات کا اظہار کیا، کہا کہ سندھ کے اختیارات چھینے جارہے ہیں، اگر سندھ میں حالات بہتر نہیں ہوئے تو وفاق کیلئے مسئلہ بن جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کی بہت ضرورت ہے۔ پاکستان، بھارت، ایران اور چین اس خطے میں ایٹمی طاقتیں ہیں ہمیں معاملات مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنے چاہیئے۔

Read Comments