اپ ڈیٹ 13 جولائ 2016 02:06pm

قندیل بلوچ نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

گزشتہ ماہ سے مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپنی متنازعہ تصاویر کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی قندیل بلوچ نے اپنی سابقہ شادی کی افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔ اداکارہ نے عاشق حسین نامی شخص سے شادی کے ساتھ ایک بچے کی بھی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نئی میوزک ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد قندیل بلوچ نے اپنے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تصدیق کی۔

قندیل بلوچ فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی متنازعہ سیلفی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہیں۔ حال ہی میں رویت ہلال کمیٹی کے سابق ممبر مفتی قوی کے ساتھ سیلفی کی وجہ سے ان کا زکر زبان زدِ عام رہا ہے۔

Read Comments