شائع 13 جولائ 2016 01:56pm

سونم کپور پاکستانی فلم 'پھر کھلی انارکلی' میں کام کریں گی

بولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور جلد پاکستانی فلم میں نظر آئیں گی۔ وہ پاکستانی ادکار اور ہدایت کار جمال شاہ کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

رواں ماہ جمال شاہ کی فلم 'ریوینج' سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ جس کے بعد وہ اپنی نئی رومانوی فلم ' پھر کھلی انارکلی' پر کام کریں گے جس میں مرکزی کردار سونم کپور ادا کریں گی۔ اس فلم کو ممتاز حسین نے تحریر کیا ہے جبکہ فلم کی عکس بندی بیرونِ ملک نیو یارک میں کی جائے گی۔

جمال شاہ نے ایک انٹرویو میں فلم کی کہانی کے متعلق بتایا کہ فلم ایک لو اسٹوری ہے جس میں نیو یارک شہر کو کبھی عصری وقت کبھی سولہویں صدی میں دکھایا جائیگا ہے۔ایک مزیدار کمرشل فلم ہوگی۔

Read Comments