شائع 13 جولائ 2016 02:10pm

ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک بیونڈ کی نمائش

لندن :بائیس جولائی سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک  بیونڈ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ریلیز سے پہلے فلمی ستاروں نے  لندن میں منعقدہ پریمیئر تقریب میں رونقیں لگائیں۔

ہالی ووڈ سپر ہٹ سیریز اسٹار ٹریک  کا تیرہواں حصہ رواں ماہ ریلیز کے لئے تیار ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی فلمی ستاروں کا میلہ لندن میں سجا۔

لندن میں اسٹار ٹریک بیونڈ کا رنگا رنگ پریمیئر  ہوا جہاں من پسند فنکاروں سے ملنے مداحوں کا ہجوم پر جوش نظر آیا۔فلم کی کہانی انسانوں اور خلائی مخلوق کی جنگ کے گرد گھومتی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سائنس فکشن فلم میں جسٹن لن  نے ہدایتکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ مرکزی کاسٹ میں کرس پائن، کارل ارب دکھائی دیں گے۔انسانوں اورخلائی مخلوق کے درمیان جاری جنگ میں آخر جیت کس کی ہوگی یہ تو بائیس جولائی کو ہی پتہ چلے گا ۔

Read Comments