شائع 13 جولائ 2016 04:05pm

بچوں کی طرح سوچنا صلاحیتوں میں مہارت پیدا کرتا ہے

بچے ایک اسپنج کی طرح ہوتے ہیں جو ہر معلومات کو خود میں جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ بچے تو نہیں ہیں لیکن دنیا کو کسی بچے کے نظر سے دیکھنے سے آپ خود میں نئی صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں۔ بچوں کی ذہنیت اپناتے ہوئے ان تجاویز پر عمل کریں۔

خود پر بھروسہ کریں

بچوں کے خواب بڑے ہوتے ہیں چاہے وہ سچائی سے دور ہی کیوں نہ ہوں۔ آپ بھی بڑے خواب دیکھیں اور ان کو پورا کرنے کیلئے کمر کس لیں۔

سوال پوچھیں

بچوں میں ایک عادت سوال پوچھنے کی ہوتی ہے جو کسی کو بھی الجھن میں مبتلا کر سکتی ہے۔ سوال پوچھنا اپنی عادت بنائیں اس سے آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا اور کئی نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی۔

بے وقوف دکھنے سے نہ گھبرائیں

اگر آپ یہ سوچیں گے کہ میں یہ کام کرتے ہوئے کیسا دکھوں گا توآپ کبھی وہ کام نہیں سیکھ پائیں گے۔ بچے سائیکل سیکھتے وقت کبھی یہ نہیں سوچتے کہ میں اگر گر گیا تو لوگ مزاق بنائیں گے۔

کام کو کھیل بنا لیں

اپنے کام کو کھیل بنا لیں۔ اگر آپ کوئی کام کھیل سمجھ کر کرتے ہیں تو اس میں آپ کی دلچسپی ممکنہ حد تک بڑھ جاتی ہے اور آپ کو سیکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

نیند کا وقت یاد رکھیں

بچے ہمیشہ ایک مخصوص وقت پر سوجاتے ہیں۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند آپ کی دماغی صلاحیت اور یادداشت کو بڑھاتی ہے۔  اپنے سونے کیلئے ایک مخصوص وقت مقرر کر لیں۔

Read Comments