Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف محکمہ موسمیات کی کارکردگی پر برہم ہو گئے ۔ان کا کہنا ہے کہ پیش گوئی کے مطابق بارش نہیں ہوتی ادارہ اپنے کام کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں اکثر غلط ثابت ہوتی ہیں جس پر ادارے کو اکثر عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم اب وزیر پانی و بجلی بھی اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات پر برہم ہو گئے اورکہا پیش گوئی کے مطابق بارش نہیں ہوتی ، ادارہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ خواجہ آصف کی زیر صدارت فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں مون سون کے موسم کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔خواجہ آصف نے ہدایت دی کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے موسم کی درست پیش گوئی کا نظام بہتر بنایا جائے۔اجلاس میں صوبائی اداروں کو مختلف شہروں میں نالوں کی فوری صفائی کا بھی حکم دیا گیا۔۔
اسلام آباد:وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف محکمہ موسمیات کی کارکردگی پر برہم ہو گئے ۔ان کا کہنا ہے کہ پیش گوئی کے مطابق بارش نہیں ہوتی ادارہ اپنے کام کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں اکثر غلط ثابت ہوتی ہیں جس پر ادارے کو اکثر عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم اب وزیر پانی و بجلی بھی اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات پر برہم ہو گئے اورکہا پیش گوئی کے مطابق بارش نہیں ہوتی ، ادارہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔
خواجہ آصف کی زیر صدارت فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں مون سون کے موسم کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔خواجہ آصف نے ہدایت دی کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے موسم کی درست پیش گوئی کا نظام بہتر بنایا جائے۔
اجلاس میں صوبائی اداروں کو مختلف شہروں میں نالوں کی فوری صفائی کا بھی حکم دیا گیا۔۔