Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بہت سارے لوگ سردیوں میں غذا کے حوالے سے کافی پریشان ہو جاتے ہیں کہ کیا کھائیں اور کیا نہیں آج ہم آپکو بتاتے ہیں سردیوں میں کیا چیز آپکو فائدہ دے گی اور سردی سے بھی بچائیگی۔
چکنائیعام طور پر لوگ ایسی غذاﺅں سے پر ہیز کرتے ہیں جن میں چکنائی پائی جاتی ہے مگر ہم آپکو سردیوں میں ایسی غذا کھانے کا مشورہ دیں گے جن میں چکنائی تو موجود ہومگر وہ آپکے جسم میں وٹامن اے ،کے، ای اور ڈی کی کمی پوری کرنے میں مددگا ر ثابت ہوں ۔
گرم غذائیںچائے، کافی،سوپ ،ہاٹ چاکلیٹ ایسی غذائیں ہیں جو آپکے جسم کو حرارت اور توانائی فراہم کرتی ہیں یہ بہت ہلکی ہوتی ہیں اس لئے انہیں ہر عمر لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
چکنچکن سوپ کا ایک بڑا پیالہ سردیوں میں آپکو ایک فرحت بخش احساس دلا ئیگا۔ چکن کافی ہلکی غذا میں شمار ہوتی ہے لیکن یہ آپکو وہ تمام پروٹین مہیا کرتی ہے جسکی آپکے جسم کو ضرورت ہے۔چکن جسم کے میٹا بولزم کو بڑھاتی ہے،ہائی میٹا بولزم کیلریز کو کم کرنے میں کافی مدد کرتا ہے اسلئے اسے وہ لوگ بھی بآسانی اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں جو دکھنے میں کافی موٹے نظر آتے ہیں ۔
کشمیری قہوہقہوہ کشمیر کاثقافتی مشروب ہے،یہ جادوئی چائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس میں دار چینی، لونگ اور الائچی وغیرہ ڈالی جاتی ہیں جو اسے ہلکا سا اسپائسی ٹیسٹ دیتی ہے جبکہ مٹھاس کے لئے شہد کا استعمال کیا جاتا ہے جو اسے نہایت فرحت بخش مشروب بنا تا ہے.
شکر قندیشکر قندی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ابال کر، اسٹیم کر کے، روسٹ کرکے اور گرل کر کے بھی پکایا جا سکتا ہے اسلئے اسے جیسے چاہیں ویسے کھا سکتے ہیں یہ ہر طرح سے ذائقے دار ہوتی ہے اس میں کافی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو آپکے جسم کو گرم رکھتا ہے۔اسکے علاوہ اس میں موجود آئرن،وٹامن سی اور وٹامن ڈی قوت مدافعت کو بڑھا تی ہے۔