پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن،63مشتبہ افراد گرفتار

شائع 14 جولائ 2016 08:00am

پشاور:پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 2 اشتہاری ملزمان اور 6 افغان باشندوں سمیت 63 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

ایس پی سٹی کے مطابق، جمعرات کے روز پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس کی جانب سے  سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں میں 2اشتہاری ملزمان اور 6غیر قانونی طور پر مقیم افغانی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

 آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت 100 گھروں میں رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا بھی چیک کیا گیا،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Comments