Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:کوئٹہ کی احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں سابق مشیرخزانہ خالد لانگوکومزید 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا۔
کرپشن کیس میں بلوچستان کے مشیرخزانہ خالد لانگو کےمقدمے کی سماعت احتساب عدالت کے جج عبدالمجید خان ناصر کی عدالت میں ہوئی۔
تفتیشی افسر نےبیان دیا کہ ان کے 48 اکاؤنٹس کا معائنہ ہوچکا ہے اور دن رات اس پر کام جاری ہے،مزید 14 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔
خالد لانگو کے وکیل نےکہا کہ 51 دنوں میں اب تک کچھ سامنے نہیں آیا،خالد لانگو سے متعلق میڈیا پرغلط خبریں بھی دی گئی ہیں، اس لئے ریمانڈ پرنہ دیا جائے۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے، کیا آپ نہیں چاہتے کہ تفتیش مکمل ہو، جیل بھیج دیا تو نیب والے کہیں گے کہ ان کو موقع نہیں ملا۔
خالد لانگو نےبیان دیا کہ وہ پاکستانی اور رکن پارلیمنٹ ہیں،90 تو کیا 900دن بھی تعاون کروں گا، جج نےکہا کہ آپ کے تعاون کو سراہتے ہیں اور 27 جولائی تک ریمانڈ پر دے دیا۔