ممبئی:بولی وڈ کی سب سے مشہور ومعروف جوڑی (سیف علی خان اور کرینہ کپور خان) بہت جلد والدین بننے والے ہیں،اس خبر نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا رکھی ہے اور اس حوالے سے آئے روز کوئی نہ کوئی نئی خبر سامنے آتی رہتی ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی میڈیا میں ان دنوں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سیف اور کرینہ نے لندن میں ایک ٹیسٹ کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ لڑکے کے والدین بنیں گے یا لڑکی کے۔
اس بارے میں جب دونوں اداکاروں سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو سیف کے میڈیا ترجمان کااس حوالے سے کہنا تھا کہ سیف اور کرینہ اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اسٹار لندن میں کسی ڈاکٹر سے نہیں ملے،وہ دونوں سمجھدار ہیں اور ایسی حرکت کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں گے۔
واضح رہے کہ سیف بولی وڈ کی پہلی ایسی شخصیت نہیں ہیں جن کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں اس سے پہلے شاہ رخ خان کے بارے میں بھی اسی طرح کی افواہوں نے سر اٹھا یا تھا جب ان کا تیسرا بیٹا ابراہم پیدا ہونے والا تھا۔
خیال رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی سے ان کے دوبچے سارہ اور ابراہیم خان ہیں جبکہ کرینہ کی یہ پہلی اولاد ہوگی۔