شائع 14 جولائ 2016 09:38am

کیا آپ بجرنگی بھائی جان میں ہونے والی ان 7بڑی غلطیوں سے واقف ہیں؟

گزشتہ سال ریلیز ہوئی دبنگ خان کی کامیاب ترین فلم بجرنگی بھائی جان  نے ریلیز ہوتے ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کئے تھے۔

فلم کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے،بعد ازاں سلمان خان اس کی مدد کرتے ہیں اور سے اپنے وطن واپس پہنچاتے ہیں۔

فلم کو نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی بیحد پسند کیا گیا ،لیکن فلم میں چند غلطیاں ایسی تھیں جن پر کسی کی نظر ہی نہیں گئی۔

آئیے دیکھتے ہیں ۔

٭فلم کی مرکزی کردار  'منی' کا تعلق پاکستان کے ہل اسٹیشن  نارووال سے دکھایا گیا ہے،جبکہ اصلیت میں نارووال کوئی ہل اسٹیشن نہیں بلکہ صوبہ پنجاب کا  ایک ضلع ہے۔

٭فلم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 2 بار میچ جیتتے ہوئے دکھایا گیا ہے،ایک فلم کے شروع میں اور دوسرا 6 سال بعد ۔کوئی فلم کے ہدایت کار سے یہ پو چھے  کہ 6 سال پہلے اور 6 سال بعد ٹیم کے جیتنے پر ایک ہی سین کیوں دکھایا گیا۔

٭فلم میں صحافی چاند نواب کو ریلوے اسٹیشن پر رپورٹنگ کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے ،لیکن ہدایت کار شاید بھول گئے کہ پیچھے نظر آنے والی ٹرین کا رنگ نیلا ہے جو کہ بھارتی ٹرین کا ہوتا ہے جبکہ پاکستانی ٹرین کا رنگ ہرا ہوتا ہے۔

٭پوری فلم میں سلمان خان کو کسی بھی موقعے پر بھارتی کرنسی کے ساتھ پاکستانی کرنسی تبدیل کرتے ہوئے نہیں دکھایا گیا،تو کیا انہوں نے پاکستانی ڈھابے پر بھارتی پیسے دے کر کھانا کھایا؟

٭ایک سین میں منی کو جیپ کے پائپ میں کیلا پھنساتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ جیپ اسٹارٹ ہے،کیا کہیں ایسا دیکھا یا سنا کہ جیپ اسٹارٹ ہواور ایک بچی اس کا پائپ بلاک کردے۔

٭مزار پر چاند نواب کے اسسٹنٹ کا فون آتا ہے اور وہ چاند سے پوچھتا ہے کہ آپ کہاں ہیں ؟جواب میں چاند غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے  کہتے ہیں کہ وہ درگاہ سے نکل چکے ہیں ،جبکہ قوالی مسلسل  جاری ہے ۔

کیا چاند نواب کے فون کی ٹیکنا لوجی اتنی اسمارٹ  ہوگئی تھی کے بیک گراؤنڈ میں ہونے والا شور بالکل ہی سنائی نہیں دیا۔

٭بجرنگی بھائی جان کی کامیابی میں پاکستانی چاند نواب کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جن کی ویڈیو یو ٹیوب پر بیحد مقبول ہوئی،جبکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ان دنوں یو ٹیوب پر پابندی لگی ہوئی تھی۔

بشکریہ:ایم ٹی وی انڈیا ڈاٹ کام

Read Comments