شائع 14 جولائ 2016 11:00am

رنویر سنگھ کا شادی کے حوالے سے اہم بیان

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اور چلبلے ادکار رنویر سنگھ نے اپنی اور دیپیکا کی شادی کےحوالے پوچھے گئے  سوال کے جواب میں کچھ ایسا کہہ دیا کہ تمام صحافی دنگ رہ گئے۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق  رنویر اپنی آنے والی فلم 'بے فکرے'کی شوٹنگ ختم کر کے آج  صبح ہی  پیرس سے ممبئی واپس آئے ہیں ۔

ممبئی ائیر پورٹ پر  رنویر میڈیا نمائندوں کی نظروں سے نہ بچ سکے اور  انہیں صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے ہی پڑے۔

ایک صحافی کی جانب سے دیپیکا  سے شادی کے حوالے سے پو چھے گئے سوال  کے جواب میں رنویر کا کہنا تھا کہ 'ارے کیا بات کررہے ہو یار،صبح صبح نیند بھی پوری نہیں ہونے دی'۔

ان کے اس حیران کن بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میڈیا کو ہینڈل کرنا اُنہیں بخوبی آتا ہے۔

Read Comments