ڈوین جانسن عرف 'دی راک' نے فوربس کی جانب سے جاری کردہ 2016 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جانسن نے رواں برس سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں کام کیا اور 64.5 ملین ڈالرز کمائے۔ 44 سالہ ایکٹر اور ریسلر نے ' فاسٹ اینڈ فیورس سیریز' میں 100 ملین ڈالرز سے زیادہ کمایا تھا۔
انسٹا گرام پر اعلان کرتے ہوئے 'بے واچ' کے ایکٹر نے کہا 'اس طرح کی خبریں میرے دماغ کو مزید محنت کرنے پر اکساتی ہیں۔ ہم صرف محنت نہیں کرتے بلکہ محنت کو ایک نئی سطح تک لے جاتے ہیں۔'
بشکریہ ہندوستان ٹائمز