ای سی پی :الیکشن کمیشن میں عدم تعینات ممبران کی تقرری کے احکامات

شائع 14 جولائ 2016 01:56pm

اسلام آباد:حکومت کو الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ آج نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے حکومت کو ستائیس جولائی تک الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن ممبران کی عدم تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سماعت میں چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن دیگر ممبران کی عدم تقرری کے باعث غیر فعال ہوچکا ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔سماعت میں ان کا کہنا تھا کہ بعض ضروری کام جن کی تکمیل ہوجانی چاہیئے تھی ابھی تک مکمل نہیں کیے جاسکے ہیں ۔

تاہم اب چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے احکاما جاری کردیئے ہیں اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان کی تعیناتی تعین شدہ عرصے میں کرے ۔

آئین کے آرٹیکل دو سو اٹھارہ کے تحت الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر اور دیگر چار ارکان پر مشتمل ہے ۔ای سی پی میں یہ چارارکان متعلقہ صوبے کی نمائندگی کرتے ہیں اور چار ممبروں میں ہر ایک صوبے سے لیا جاتا ہے ۔

Read Comments