شائع 14 جولائ 2016 02:18pm

ویمن ریپ کا متنازعہ بیان،سلمان کا جواب موصول

بھارت کے نیشنل کمیشن فار ویمن کو ریپ کے متنازع بیان پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا تحریری جواب موصول ہوگیا۔

ہٹ اینڈ رن کیس، تو کبھی نایاب ہرن کے شکار جیسی خبروں کی زینت بننے والے بالی ووڈ کے دبنگ خان نے نیشنل کمیشن فار وومن کے نوٹس کا جواب دیدیا۔

ریاست مہاراشٹرا کے ویمن کمشن کی چیف ویجیا راہتکار نے نوٹس کے جواب کی تصدیق کی اور کہا کہ اس جواب کو جائزہ لے رہے ہیں۔

سلمان خان نے فلم سلطان کی پروموشن کے دوران کہا تھا کہ شوٹنگ کے بعد اکھاڑے سے باہر نکلنے کے وقت ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ان کا ریپ کیا گیا ہو، اس بیان پر خواتین اور خواتین کے مختلف سماجی اداروں نے شدید غم و غصے کا اظہار اور احتجاج  کیا تھا۔

سلمان کے اس بیان پر نیشنل کمیشن فار وومن نے سخت نوٹس لیا تھا اور سلمان خان سے عوامی سطح پر معافی کا مطالبہ کیاتھا۔

Read Comments