ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ اور اپنے انوکھے کرداروں کی وجہ سےلاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار رجنی کانت کی نئی فلم' کبالی' امریکا کے 400 سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
امریکا کی فلم ڈسٹریبیوشن کمپنی سنی گلیکسی کبالی کو امریکا میں ریلیز کرے گی۔ کمپنی کی ترجمان مدھو کے مطابق منگل کے روز دو گھنٹے کے قلیل وقت میں ریلیز سے قبل فلم کے ٹکٹس امریکا کے 3 سنیما گھروں میں 25 ڈالر کی قیمت میں فروخت کئے جا چکے ہیں۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں رادھیکا آپٹے، کشور، کالاریرسن، دنیش، دھنیشکا شامل ہیں جبکہ رجنی کانت فلم میں ایک ڈان کے روپ میں دکھائی دینگے۔
فلم 22 جولائی کو سنیما بینوں کیلئے پیش کی جائے گی، جبکہ اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی جھلکیاں دیکھئے اس ویڈیو میں
https://www.youtube.com/watch?v=9mdJV5-eias