Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی فورسز، اسکولوں اور دیگر تنصیبات پر حملوں میں ملوث بارہ دہشت گردوں کی موت کے پروانوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ ان مجرموں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں۔
بے گناہوں کو شہید کرنے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے مزید بارہ دہشت گردوں کا انجام قریب آگیااور انھیں جلد پھانسی دے دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں میں لشکر جھنگوی کے آصف، شہادت اور یاسین، کالعدم ٹی ٹی پی کے قیوم باچا، محمد ایاز، سید اکبر اور طیب شامل ہیں جبکہ دیگر دہشت گردوں برکت، عزیزالرحمان، حسن ڈار، اسحاق اور بہرام شیر کو بھی فوجی عدالت سے سزائے موت ہوئی ہے۔
یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، اسکولوں اور دیگر تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تمام بارہ دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزایافتہ مجرمان کو جلد تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔